اترپردیش اسمبلی الیکشن کے پانچویں مرحلے میں ہونے والے انتخابات کے لیے
11 اضلاع کی 52 سیٹوں پر آج نوٹیفکیشن جاری ہونے کے ساتھ ہی پرچہ نامزدگی
داخل کرنے کا عمل شروع ہو گیا۔اس مرحلے میں فیض آباد اور امیٹھی
سمیت 11 اضلاع شامل ہیں جہاں 27 فروری کو ووٹنگ ہوگی۔ریاست کے چیف الیکٹورل آفیسر ٹی وينكٹیش نے آج یہاں بتایا کہ پانچویں مرحلے
کے انتخابات کے لیے 11 بجے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے اس کے ساتھ ہی
نامزدگی کا عمل شروع ہوگیا ہے۔